سابق چیئر مین پی ٹی آئی بھی آئینی عدالتوں کے قیام سے متفق تھے،عباد اللہ خان

ہم نیوز  |  Sep 19, 2024

اپوزیشن لیڈر خیبرپختونخوا اسمبلی عبا د اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے سابق چیئر مین عمران خان بھی آئینی عدالتوں کے قیام سے متفق تھے، خیبرپختونخوا حکومت کی کرپشن کیخلاف وائٹ پیپر جاری کریں۔

عبا د اللہ خان نے میڈیا گفتگو کے دوران کہا کہ آئینی عدالتوں کا قیام میثاق جمہوریت کا اہم نکتہ تھا، سابق چیئر مین پی ٹی آئی بھی آئینی عدالتوں کے قیام سے متفق تھے۔

جماعت اسلامی کاحکومتی آئینی ترامیم قبول نہ کرنےکااعلان

انہوں نے کہا کہ ترامیم میں اگرعمر کی حد میں اضافہ ہورہا ہے تو اس کا فائدہ کسی ایک نہیں سب کو ہوگا، جو جماعتیں مخالفت کررہی ہیں انہیں صرف وقت پر اعتراض ہے۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کی کرپشن کیخلاف وائٹ پیپر جاری کریں۔ ان کی یہ بدقسمتی ہے کہ وزیراعلیٰ کے پاس مولاجٹ کے ڈائیلاگ کے علاوہ کچھ نہیں ہوتا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More