پنجاب حکومت نے ایم ڈی کیٹ داخلہ ٹیسٹ کیلئے دفعہ 144 لگا دی

ہم نیوز  |  Sep 19, 2024

حکومت پنجاب نے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج داخلہ ٹیسٹ ایم ڈی کیٹ کے لیے دفعہ 144 لگا دی۔

صوبائی حکومت کی ہدایت پر محکمہ داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا،ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق پنجاب کے 12 شہروں میں اتوار 22 ستمبر کو داخلہ ٹیسٹ کے لیے دفعہ 144 لاگو ہو گی۔

لاہور، گوجرانولہ، سیالکوٹ، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان، ساہیوال، راولپنڈی، سرگودھا، گجرات اور رحیم یار خان میں دفعہ 144 لگائی گئی ہے۔ امیدواروں اور سپروائزری عملے کے علاوہ کوئی شخص امتحانی مراکز میں داخل نہیں ہو سکے گا۔

ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ، امتحانی مراکز کے قریب موبائل فون سروس 4 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام شہروں میں امتحانی مراکز سے 100 گز کے فاصلے تک غیر متعلقہ افراد کی نقل و حرکت پر پابندی عائد امتحانی مراکز اور اردگرد ہر قسم کا ہتھیار، موبائل فون، ڈیجیٹل ڈائری، کتابیں اور گائیڈز لے جانے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق امتحانی مراکز اور ارد گِرد کسی قسم کے احتجاج یا مظاہرے کی اجازت نہیں ہوگی، کسی شخص کو امتحانی عمل میں رکاوٹ بننے یا غیر منصفانہ ذرائع کے استعمال کی اجازت نہ ہوگی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More