ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ ، پنجاب کے 12 شہروں میں دفعہ 144 نافذ

ہم نیوز  |  Sep 19, 2024

پنجاب حکومت نے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے لیے صوبے کے 12 شہروں میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج داخلہ ٹیسٹ کے لیے اتوار 22 ستمبر کو لاہور، گوجرانولہ، سیالکوٹ، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان، ساہیوال، راولپنڈی، سرگودھا، گجرات، رحیم یار خان میں دفعہ 144 نافذ ہو گی۔

ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ، امتحانی مراکز کے قریب موبائل فون سروس 4 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ امیدواروں اور سپروائزری عملے کے علاوہ کوئی شخص امتحانی مراکز میں داخل نہیں ہو سکے گا۔ تمام شہروں میں امتحانی مراکز سے 100 گز کے فاصلے تک غیر متعلقہ افراد کی نقل و حرکت پر پابندی ہو گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق امتحانی مراکز اور ارد گرد ہر قسم کے ہتھیار، موبائل فون، ڈیجیٹل ڈائری اور کتابوں کے لے جانے کی بھی اجازت نہیں ہو گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More