عارف علوی کی مولانا فضل الرحمان سے اہم ملاقات،سیاسی امور پر تبادلہ خیال

ہم نیوز  |  Sep 17, 2024

پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اورسابق صدر عارف علوی نے امیر جے یو آئی (ف)مولانا فضل الرحمان سے اہم ملاقات کی ہے۔

جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سابق صدر کا اپنی رہائش گاہ پر استقبال کیا۔ ملاقات میں پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا بھی موجود تھے۔

افغانستان کے قائم مقام قونصل جنرل کا فعل قابل مذمت ہے،پاکستان

ملاقات کے دوران اہم سیاسی امور پر تبادلہ خیال کرنے کے ساتھ ساتھ حکومت کی جانب سے مجوزہ آئینی ترامیم کے حوالے سے بھی جائزہ لیا گیا۔

ملاقات میں مولانا عطا الحق درویش، مولانا اسعد محمود، اخونزادہ حسین، عبدالجلیل جان بھی شریک تھے۔عارف علوی نے آئینی ترامیم سے متعلق مؤقف پیش کرنے پر مولانا فضل الرحمان کو مبارک باد بھی دی۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More