خواجہ آصف کے ساتھ آئینی ترمیم سے متعلق کوئی گفتگو نہیں ہوئی، بیرسٹر گوہر خان

ہم نیوز  |  Sep 17, 2024

چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے واضح کیا ہے کہ خواجہ آصف کے ساتھ آئینی ترمیم سے متعلق کوئی گفتگو نہیں ہوئی۔

وزیر دفاع  کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف پارلیمان کی خصوصی کمیٹی کا حصہ نہیں ہیں،پاکستان تحریک انصاف آئینی ترمیم سے متعلق رضامند نہیں ہوئی۔

سفارتی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی ،افغان قونصل جنرل پاکستان کے قومی ترانے کے دوران بیٹھے رہے

پاکستان تحریک انصاف نے دسمبر تک رضا مندی سے متعلق کوئی گفتگو نہیں کی،پی ٹی آئی نے کسی بھی آئینی ترمیم پر ساتھ دینے کا نہیں کہا۔

پی ٹی آئی نے حکومت سے ڈرافٹ یا ورکنگ پیپر مانگا تاکہ مکمل تفصیلات تو سامنے آئیں،پاکستان تحریک انصاف نے کسی تجویز یا پیکج پر ساتھ دینے کا نہیں کہا۔

مرتضیٰ وہاب چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کے ترجمان مقرر

پاکستان تحریک انصاف نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پہلے ترمیم کا مسودہ تو دکھائیں،جب مسودہ، تجویز یا پیکج دکھایا نہیں گیا تو رضامندی کی بات درست نہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More