Getty Images
پاکستان کے سوشل میڈیا پر اس وقت ایک ایسی ویڈیو وائرل ہے جس کو شیئر کرتے ہوئے یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ’پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کا پائلٹ پشاور جانے والی فلائٹ کو غلطی سے کراچی لے آیا۔‘
سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو بار بار شیئر کیا جا رہا ہے اور جہاں صارفین پی آئی اے کی کارکردگی پر سوال اٹھا رہے ہیں، وہیں کچھ لوگ دلچسپ میمز بھی شیئر کر رہے ہیں۔
لیکن کیا واقعی پی آئی اے کی یہ فلائٹ ’غلطی‘ سے اپنی اصل منزل کی بجائے کہیں اور لینڈ کر گئی؟
بی بی سی نے اس حوالے سے حقائق جاننے کے لیے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز سے رابطہ کیا تو ہمیں بتایا گیا کہ ایسا کسی غلطی کی وجہ سے نہیں بلکہ تکنیکی نقص کی وجہ سے ہوا۔
پی آئی اے پبلک افیئرز کے جنرل مینیجر عبداللہ حفیظ نے بی بی سی کو بتایا کہ ’مذکورہ پرواز پی کے 248 دبئی تا پشاور جا رہی تھی مگر دوران پرواز ایک تکنیکی نقص کی وجہ سے جہاز کا رخ کراچی کی جانب موڑا گیا جو پی ائی اے کا انجینئرنگ ہب ہے۔‘
انھوں نے مزید بتایا کہ ’جہاز کو تبدیل کر دیا گیا اور تین گھنٹے کے اندر اندر تمام مسافر کراچی سے پشاور روانہ ہو گئے۔‘
اپنے تحریری بیان میں پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ حفیظ نے یہ بھی کہا کہ ’جدید ایوی ایشن کے زمانے میں غلطی سے کہیں لینڈ کرنے کی کی کوئی گنجائش ہی نہیں۔‘
یہ بھی پڑھیےپی آئی اے ایئرہوسٹس ’ایک لاکھ 40 ہزار سعودی ریال‘ سمگل کرنے کے الزام میں گرفتار: ’جرابوں اور زیر جامہ میں پیسے چھپا رکھے تھے‘’سب کچھ رازداری سے ہوتا ہے، کسی کو بھنک بھی نہیں پڑتی‘: پی آئی اے کا عملہ کینیڈا پہنچ کر ہی کیوں ’غائب‘ ہو رہا ہے؟پی آئی اے: خسارے میں ڈوبی پاکستان کی قومی ایئرلائن کو ٹھیک کرنے کے بجائے فروخت کیوں کیا جا رہا ہے؟مانچسٹر ایئرپورٹ پر’پولیس تشدد‘ کا نشانہ بننے والے پاکستانی نژاد نوجوان کون ہیںوائرل ویڈیو میں کیا ہے؟
اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جہاز بظاہر لینڈ کر چکا ہے اور مسافر جہاز کے عملے سے تکرار کر رہے ہیں۔
اس دوران کچھ مسافروں کو اپنی نشستوں پر بے چین حالت میں کھڑے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
اس ویڈیو میں آنے والی اونچی آواز میں ایک شخص قومی ایئر لانئز کی کارکردگی پر سوال اٹھاتے ہوئے پوچھتا ہے کہ ’پشاور کی فلائٹ کو کراچی میں لینڈ کر دیا، یہ کہاں کا انصاف ہے۔‘
اس کے علاوہ وہ شخص کچھ ایسے الفاظ کا استعمال بھی کرتا ہے، جن کو یہاں تحریر نہیں کیا جا سکتا۔
اس دوران جہاز کا عملہ اور بظاہر ایئرپورٹ سکیورٹی فورس کے اہلکار مسافروں کو سمجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
https://twitter.com/Waqarkhan123/status/1835483059002462334
سوشل میڈیا پر ردعمل: ’ہمارے لائق کوئی اور خدمت‘
سوشل میڈیا پر جب یہ ویڈیو سامنے آئی تو صارفین نے اس کی حقیقت جانے بغیر یہ سمجھ کر اس ویڈیو کو شیئر کرنا شروع کر دیا کہ پی آئی اے کا پائلٹ پشاور جانے والی فلائٹ کو ’غلطی‘ سے کراچی لے آیا۔
ڈاکٹر نعیم نامی ایک صارف نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’پی آئی اے کا پائلٹ پشاور جانے والی فلائٹ کو غلطی سے کراچی لے آیا۔ ہور کوئی خدمت ساڈے لائق یعنی ’ہمارے لائق کوئی اور خدمت‘۔
بہت سے صارفین یہ بحث کرتے بھی نظر آئے کہ ایسا پہلی بار نہیں ہوا اور پاکستان میں کچھ بھی ممکن ہے۔
اشتیاق علی صارف نے الزام لگایا کہ پی آئی اے پہلی بار ایسا نہیں کر رہا۔
انھوں نے دعویٰ کیا کہ ’میرے ایک جاننے والے سعودیہ عرب سے اسلام آباد جا رہے تھے، ان کو کراچی ائیرپورٹ پر اتارا اور جس فلائٹ میں ان کو اسلام آباد لے کر جانا تھا اس میں دوسرے روٹ کو دے دیا اور جن افراد کو سعودیہ عرب سے لے کر آئے تھے ان کو کراچی ائیرپورٹ پر ہی چھوڑ دیا۔‘
تاہم کچھ صارفین ایسے بھی تھے، جنھوں نے پاکستان کی قومی ایئر لائنز کا ساتھ دیتے ہوئے اس پہلو کی نشاندہی کرنے کی کوشش کی کہ ایسا غلطی سے بھی ممکن نہیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ ’کوئی اور وجہ ہوئی ہو گی کہ فلائٹ کراچی لینڈ کروا دی گئی، بعد میں وہاں سے پشاور بھی چلی جائے گی۔۔‘
انھوں نے مزید لکھا کہ ’بس یہ کیمرہ اور ویڈیو بنانے والے ہر جگہ ملک کا نام ڈبونے آ جاتے ہیں۔‘
مانچسٹر ایئرپورٹ پر’پولیس تشدد‘ کا نشانہ بننے والے پاکستانی نژاد نوجوان کون ہیں’سب کچھ رازداری سے ہوتا ہے، کسی کو بھنک بھی نہیں پڑتی‘: پی آئی اے کا عملہ کینیڈا پہنچ کر ہی کیوں ’غائب‘ ہو رہا ہے؟پی آئی اے: خسارے میں ڈوبی پاکستان کی قومی ایئرلائن کو ٹھیک کرنے کے بجائے فروخت کیوں کیا جا رہا ہے؟’امیگریشن کاؤنٹر پہنچے تو بندہ غائب تھا‘، پی آئی اے عملے کا بیرون ملک غائب ہونا رُک کیوں نہیں رہا؟کراچی ایئرپورٹ پر امریکی مسافر طیارے کی 16 گھنٹے طویل ہائی جیکنگ جس کا اختتام 22 ہلاکتوں پر ہوا