فاروق ستار کی ن لیگ کو سیاست سکھانے کی آفر

ہم نیوز  |  Sep 17, 2024

اسلام آباد: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اگر سیاست کرے تو سیاست کا ایک طریقہ ہوتا ہے۔ کسی بھی بل کے حق میں ایک طریقہ کار ہوتا ہے کہ کیسے سیاسی جماعتوں کے دلوں کو جیتا جائے۔

ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن سیاست کرنا بھول گئی ہے۔ تو ایم کیو ایم کو سیاست سکھانے کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن سب سے پہلے اپنے حریفوں کے گلے اور شکوے دور کرے۔ اہم ایشوز پر میں نے مولانا فضل الرحمان اور بیرسٹر گوہر کو اختلاف کرتے نہیں دیکھا۔

یہ بھی پڑھیں: آئینی ترمیم پر تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا سلسلہ جاری رہے گا ،وزیراعظم

فاروق ستار نے کہا کہ تمام جماعتیں متفق ہیں عدالتی نظام عام آدمی کو انصاف دینے کے لیے بہتر ہونا چاہیے۔ عدالتوں میں ہزاروں کیسز ہیں لوگوں کو انصاف نہیں مل رہا اس بات پر سب متفق ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے بہت محنت کی لیکن ن لیگ کا اپنا ہوم ورک بہت کمزور تھا۔ ہمارا شکوہ ہے کہ اہم آئینی ترمیم کا بل اس طرح پاس نہیں کروایا جا سکتا۔ آئین میں ترمیم کرنا بڑا ذمہ داری والا کام ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More