آئینی ترامیم کا بل موخرہونے کا کریڈٹ مولانا فضل الرحمان کو جاتاہے،بیرسٹر گوہر

ہم نیوز  |  Sep 16, 2024

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے آئینی ترامیم کا بل موخر ہونے کا کریڈٹ مولانا فضل الرحمان کو د یتے ہوئے کہا ہے کہ یہ آئینی ترامیم نہیں یہ آئین کی ریورسل کی ترامیم ہیں۔

پارلیمنٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ حکومت کی آئینی ترامیم سے عدلیہ پر قدغن لگے گی، حکومت کو یہی کہا آئینی ترامیم پر سب کو آن بورڈ لیں، مولانا فضل الرحمان نے یہی کہا سب سے پہلے مسودہ دیں، وزیراعظم جج تعینات کریں گے توعدلیہ ایسے نہیں چلتی۔

پی ٹی آئی کا لاہور میں 21 ستمبر کو جلسے کی اجازت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

انہوں نے کہا کہ آئینی ترامیم عوام کے بنیادی حقوق کے منافی ہیں، مولانا صاحب کیساتھ ون پوائنٹ ایجنڈا تھا انھوں نے ڈیمانڈ نہیں رکھیں۔ بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ ہماری کوشش ہے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں جوبھی قانون سازی ہواس پرمتفق ہوں، ہم نے عدلیہ کو ہر قسم کی ایسی صورتحال سے بچانا ہے، آزاد اور خودمختار عدلیہ ہی اس ایوان کی حفاظت کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جمہوریت ایسی ہو جو استحکام لائے اور عدلیہ کا اہم کردار ہوتاہے، الیکشن کمیشن کو بھی اپنی ذمہ داری اداکرنی چاہیے اب بہت ہوگیا، میراخیال ہے الیکشن کمیشن کو فوری نوٹیفکیشن جاری کرناچاہیے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More