پارلیمان کی مضبوطی ہماری ذمہ داری ہے، نوید قمر

ہم نیوز  |  Sep 16, 2024

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی نوید قمر کا کہنا ہے کہ مجوزہ آئینی ترامیم بہتری کی طر ف لے جائیں گی۔ پارلیمان مضبوط ہوگاتوہم مضبوط ہوں گے۔ پارلیمنٹ کی مضبوطی ہماری ذمہ داری ہے۔

نوید قمر نے مجوزہ آئینی ترامیم کے حوالے سے قومی اسمبلی میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ترامیم پاکستان کوبہتری کی طرف لے جائیں گی، مگر یہ ضروری ہے کہ اچھے کام بھی صحیح طریقے سے کیے جائیں، ورنہ نقصان ہو سکتا ہے۔

پاکستان میں ایم پاکس کا چھٹا کیس رپورٹ

نوید قمر نے کہا کہ پارلیمان کی مضبوطی پیپلزپارٹی کی بھی ذمہ داری ہے، پارلیمان مضبوط ہوگاتوہم مضبوط ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بھی پارلیمنٹ کو مضبوط رکھنے کی بات کر رہے ہیں، اور ہر معاملے کو سیاست کی نظر سے نہ دیکھنے پر زور دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئینی ترامیم کے کام کو مشاورت کے ذریعے ہی انجام دیا جا سکتا ہے تاکہ سب فریقین کی رائے کو مدنظر رکھا جا سکے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More