سپریم کورٹ میں مجوزہ آئینی ترامیم کو کالعدم قرار دینے کی درخواست دائر

ہم نیوز  |  Sep 16, 2024

سپریم کورٹ میں مجوزہ آئینی ترامیم کو کالعدم قرار دینے کی درخواست دائرکی گئی ہے۔

درخواست عابد زبیری، شفقت محمود، شہاب سرکی اور اشتیاق احمد کی جانب سے دائر کی گئی،جس میں استدعا کی گئی ہے کہ مجوزہ آئینی ترامیم کو اختیارات کی تقسیم اور عدلیہ کی آزادی کیخلاف قرار دیا جائے۔

پٹرول 10 روپے ، ڈیزل 13 روپے 6 پیسے فی لٹر سستا کردیا گیا

وفاقی حکومت کو آئینی ترامیم سے روکا جائےاور بل پیش کرنے کاعمل بھی روکا جائے،پارلیمنٹ اگر آئینی ترمیم کرلے تو صدر مملکت کو دستخط کرنے سے روکا جائے۔

درخواست میں مزید موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدلیہ کی آزادی، اختیارات اور عدالتی امور کو مقدس قرار دیا جائے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More