عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر قیدیوں کی سزائوں میں 90 روز کی کمی کا اعلان

ہم نیوز  |  Sep 16, 2024

صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کی منظوری دیدی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق قیدیوں کی سزاؤں میں 90 روز کی کمی کی گئی ہے۔ سزاؤں میں کمی کا اطلاق قتل، جاسوسی اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں پر نہیں ہو گا۔

پنجاب کی جیلوں سے 28 قیدی رہا ، 2367 کی سزائوں میں تین ماہ کی کمی

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ زنا، چوری، ڈکیتی، اغواء، دہشت گردی اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے مجرموں کو بھی رعایت نہیں ملے گی۔

سزاؤں کا اطلاق 65 سال سے زائد عمر کے مرد قیدی جو ایک تہائی قید کاٹ چکے ، ان پر ہو گا۔ اس کے علاوہ 18 سال سے کم عمر افراد جو اپنی ایک تہائی سزا کاٹ چکے ہیں ان پر بھی سزا میں کمی کا اطلاق ہو گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More