بلوچستان کے وزیر بلدیات سردار سرفراز چاکر ڈومکی انتقال کر گئے

ہم نیوز  |  Sep 16, 2024

بلوچستان کے وزیر بلدیات سردار سرفراز چاکر ڈومکی علالت کے باعث انتقال کر گئے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق سردار سرفراز چاکر ڈومکی پھیپھڑوں اور گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے اورگزشتہ 10 روز سے کراچی کے نجی اسپتال میں زیرعلاج تھے۔

مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے حمیر حیات خان روکھڑی انتقال کرگئے

سرفراز چاکر ڈومکی کے بھائی حیربیار ڈومکی نے کہا کہ سرفراز چاکر ڈومکی کی میت آج کراچی سے لہڑی منتقل کی جائے گی، ان کی تدفین لہڑی میں آبائی قبرستان میں کی جائے گی۔

یاد رہے کہ فروری 2024 کے انتخابات میں سرفراز چاکر ڈومکی پی بی 8 سبی سے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر رکن بلوچستان اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More