محمد عامر نے ٹی ٹوئنٹی میں بھارتی بولر کا ریکارڈ توڑ دیا

سچ ٹی وی  |  Sep 15, 2024

فاسٹ بولر محمد عامر نے ٹی 20 کرکٹ میں زیادہ میڈن اوورز کرانے کا بھونیشور کمار کا ریکارڈ توڑ دیا۔

کیریبین ٹی 20 لیگ میں انٹیگوا اینڈ باربوڈا فالکنز کے لیے کھیلتے ہوئے محمد عامر نے بھونیشور کمار کے 24 میڈن اوورز کے ریکارڈ کو توڑ دیا اور اب وہ 25 میڈن اوورز کے ساتھ عالمی سطح پر تیسری پوزیشن پر ہیں۔

سب سے زیادہ میڈن اوورز کا ریکارڈ اس وقت سنیل نارائن کے پاس 30 کے ساتھ ہے جبکہ بنگلا دیش کے شکیب الحسن 26 میڈن اوورز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

فاسٹ بولر محمد عامر 32 سال کی عمر میں بھی ڈومیسٹک ٹی 20 فارمیٹ میں ایک غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں، انہوں نے 302 میچوں میں 347 وکٹیں حاصل کیں جبکہ جاری کیریبین ٹی 20 لیگ میں وہ سات میچوں میں پانچ وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More