علی امین اور افغان قونصل جنرل کی ملاقات پر وزرا کی تنقید کو مضحکہ خیز ہے، بیرسٹر سیف

ہم نیوز  |  Sep 14, 2024

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ وفاقی و صوبائی وزرا کی علی امین اورافغان قونصل جنرل کی ملاقات پرتنقید مضحکہ خیزہے۔

بیرسٹر سیف نے ایک بیان میں کہا کہ جعلی وفاقی و صوبائی وزرا کی علی امین اورافغان قونصل جنرل کی ملاقات پرتنقید مضحکہ خیزہے، 18ویں ترمیم کے بعد وزیراعلی غیر ملکی دورے اور معاہدے بھی کرسکتے ہیں۔

وزیراعظم کی ملک میں الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ کے لیے ماڈل فنانشل پلان پیش کرنے کی ہدایت

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف بحیثیت وزیراعلی مختلف ممالک کے دورے کیا کرتے تھے، ان دوروں میں شہباز شریف نے تجارتی معاہدے بھی کئے خوب کمیشن بھی کمایا، تنقید کرنے والے یہ بتائیں مریم نوازنے بطوروزیراعلی کتنے سفرا سے ملاقاتیں کیں۔

بیرسٹر سیف کاکہنا تھا کہ علی امین گنڈاپورنے غیر ملکی سفرا اور قونصل جنرلز سے ملاقاتیں کیں اور آئندہ بھی کریں گے، ہم افغانستان کے ساتھ بہتر سماجی و تجارتی روابط کو فروغ دینا چاہتے ہیں، افغان قونصل جنرل سے علاقائی امن اور باہمی تجارت پر بات ہوئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More