مختلف شہروں میں اگلے 4 سے 6 گھنٹوں کے دوران موسلا دھار بارش متوقع

ہم نیوز  |  Sep 13, 2024

ملک کے مختلف شہروں میں اگلے 4 سے 6 گھنٹوں کے دوران جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج رات  دیر، سوات، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بالاکوٹ،بونیر، مالاکنڈ،صوابی، چارسدہ ، نوشہرہ، مردان، مہمند،خیبر، باجوڑ، پشاور، اورکزئی ،کوہاٹ، اسلام آباد، مری، گلیات میں بارش متوقع ہے۔

عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ سے دھمکی آمیز پوسٹ کی تحقیقات کا فیصلہ

اس کے علاوہ راولپنڈی،اٹک،چکوال،جہلم،تلہ گنگ ، ،سیالکوٹ،نارووال، گجرات ،حافظ آباد،منڈی بہاؤالدین، میانوالی ،خوشاب میں بھی آندھی،جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان  ہے، اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری بھی متوقع ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More