اسپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ لاجز کو سب جیل قرار دے دیا

ہم نیوز  |  Sep 13, 2024

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمنٹ لاجز کو سب جیل قرار دے دیا، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی طرف سے متعلقہ پولیس حکام کو ہدایت جاری کردی گئی۔

اسپیکر ایازصادق نے پی ٹی آئی کے زیرحراست اراکین سے فارمز پر دستخط کروائے، پی ٹی آئی کے گرفتار اراکین قومی اسمبلی کو پارلیمنٹ لاجز میں رکھا جائے گا۔

اسمبلی میں تبدیلیوں کا امکان، سیاستدانوں کے اچھے دن نظر نہیں آرہے، منظور وسان

ہر گرفتار رکن کا اپنا لاج اس کے لیے سب جیل ہوگا، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی طرف سے متعلقہ پولیس حکام کو ہدایت جاری کردی گئی۔

روایت ہے کہ گرفتار اراکین جن کے پروڈکشن آرڈر جاری ہوتے ہیں ان کے لاجز کو سب جیل قرار دیا جاتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More