پشاور، چالان کرنے پر ڈرائیور نے ٹریفک اہلکاروں پر گاڑی چڑھا دی

ہم نیوز  |  Sep 13, 2024

پشاور میں چالان کیے جانے پر ڈرائیور نے ٹریفک اہلکاروں پر گاڑی چڑھا دی، ملزمان کی گرفتاری کی کوشش جاری ہے۔

پشاور پولیس کے مطابق واقعے کی سی سی ٹی فوٹیج سامنے آئی ہے جس میں ملزمان کو ٹریفک اہلکاروں پر گاڑی چڑھانے کے بعد فرار ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔ یہ واقعہ نشتر آباد چوک میں پیش آیا جبکہ زخمی ٹریفک پولیس اہلکار کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پشاور میں تباہی کا منصوبہ ناکام ، موٹر سائیکل سوار خودکش جیکٹ پھینک کر فرار

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔ موبائل فون نمبر ٹریس کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کی کوشش جاری ہے۔

زخمی ٹریفک اہلکاروں نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے بتایا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈرائیور کو چالان دیا گیا۔ جس کے بعد ڈرائیور نے بہ ارادہ قتل ہم پر گاڑی چڑھا دی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More