ڈونلڈ ٹرمپ کا کاملا ہیرس کے ساتھ دوبارہ صدارتی مباحثے سے انکار

ہم نیوز  |  Sep 13, 2024

واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی امیدوار کملا ہیرس کے ساتھ ایک اور صدارتی مباحثے سے انکار کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کاملا ہیرس کے ساتھ ایک اور مباحثے میں حصہ نہیں لوں گا۔ پولز کے مطابق میں بحث جیت چکا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مباحثے کی رات مجھے بہت مزہ آیا۔

یہ بھی پڑھیں: افغان حکومت کا تاپی گیس پائپ لائن منصوبے پر کام شروع کرنے کا اعلان

امریکی نائب صدر کاملا ہیرس نے ڈونلڈ ٹرمپ سے مباحثے پر اصرار کرتے ہوئے کہا کہ ووٹرز کا حق ہے کہ ہماری ایک اور بحث ہونی چاہیے۔

سی این این پولز کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ اور کاملا ہیرس کے مباحثے کو 6 کروڑ سے زائد افراد نے دیکھا۔ مباحثہ دیکھنے والے 63 فیصد افراد نے کاملا ہیرس کو فاتح قرار دیا اور محض 37 فیصد کی رائے میں ڈونلڈ ٹرمپ مباحثے میں کامیاب رہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More