توشہ خانہ ریفرنس، جے آئی ٹی نے عمران خان کو 16 ستمبر کو طلب کرلیا

ہم نیوز  |  Sep 12, 2024

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے توشہ خانہ کے نئے ریفرنس (ٹو) کی تحقیقات کے لئے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو 16 ستمبر کو طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق توشہ خانہ کیس ٹو کی تحقیقات میں سلسلے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے اور ایف آئی اے کی تین رکنی جے آئی ٹی نے بانی پی ٹی آئی کو 16 ستمبر کو طلب کرلیا ہے۔

جیل حکام کو روبکار موصول، پی ٹی آئی رہنما شیخ امتیاز رہا

ذرائع نے بتایا کہ ایف آئی اے کی جے آئی ٹی نے قومی احتساب بیورو ( نیب) سے کیس کا تمام ریکارڈ حاصل کر لیا ہے جبکہ نیب کی جانب سے جے آئی ٹی کو کیس کی بریفنگ بھی دی گئی ہے۔

16 ستمبر کو بانی پی ٹی آئی کو اگر پیش نہ کیا گیا تو جے آئی ٹی اڈیالہ جیل جائے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More