چلہ کاٹنے سے جیل بہتر “دوستوں” نے مجھے معاف نہیں کیا اور کس کو کرینگے ، شیخ رشید

ہم نیوز  |  Sep 12, 2024

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اس طرح منشیات فروشوں کو نہیں پکڑا جاتا جس طرح پارلیمنٹ سے ایم این ایز کو پکڑا گیا۔

میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کا ضمیر زندہ ہے تو استعفی دیں، ورنہ کوئی ایک ممبر ہی ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کر دے۔

عمران خان اور مسلم لیگ ن مذاکرات کیلئے تیار ہیں ، فواد چوہدری کا دعویٰ

انہوں نے کہا کہ 40 دن کا چلہ کاٹا، بہتر تھا چار سال جیل کاٹ لیتا، جن کے ساتھ ساری زندگی دوستی رہی، دوستوں نے مجھے معاف نہیں کیا اور کس کو معاف کرینگے ، ان لوگوں کے خلاف بات نہیں کروں گا جنہوں نے 40 دن چلہ کٹوایا۔

شیخ رشید نے کہا کہ یہ اقتدار کے بھوکے ہیں، انکو نہیں پتہ یہ عوام میں کتنے ذلیل ہو چکے ، 30 ستمبر کی ڈیڈ لائن کی بات پر قائم ہوں آپ کو پتہ لگ جائے گا یہ میثاق جمہوریت کرنے جا رہے ہیں، ملک میں جمہوریت نام کی کوئی چیز موجود نہیں ، یہ نالائق، نااہل، نکمے، نکھٹو ہیں۔

کیا ہم اکٹھے نہیں بیٹھ سکتے ، اسپیکر نے میثاق پارلیمنٹ کی تجویز دیدی

ان کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پور دوست ہیں اڈیالہ جیل سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو نکالنے کی بات کا جواب نہیں دوں گا۔

 

 

۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More