اسد قیصر، عمر ایوب اور فیصل امین گنڈا پور کو حفاظتی ضمانت مل گئی

ہم نیوز  |  Sep 11, 2024

پشاور ہائیکورٹ نے اسد قیصر، عمر ایوب اور فیصل امین گنڈا پور کو حفاظتی ضمانت دیدی ہے۔

ہائیکورٹ نے تینوں کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا ہے،چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد نے کیس کی سماعت کی۔

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں گر گئیں

وکیل کا کہنا تھا معلوم نہیں کہ کس مقدمے میں گرفتاری ہوگی،ہم عدالتوں میں پیش ہونا چاہتے ہیں لیکن مقدمات معلوم نہیں۔

چیف جسٹس نے کہا  ہم آپ کو 15 دن کی حفاظتی ضمانت دے دیں گے،مقدمات کی تفصیل کے لیے متعلقہ ہائیکورٹ سے رجوع کریں۔

چیف جسٹس کی آف دی ریکارڈ گفتگو کو غلط رنگ دیا گیا، سپریم کورٹ

عمر ایوب نے استدعا کی میرے متعدد کیسز ہیں ایک مہینے کا وقت دیا جائے،بہت زیادہ پیشیاں ہیں اس لیے زیادہ وقت کی درخواست کرتا ہوں،عدالت نے 3 ہفتوں کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More