سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح 2 لاکھ ، 64 ہزار پر پہنچ گئی

ہم نیوز  |  Sep 11, 2024

عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہونے کے بعد مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 23 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس سے نئی قیمت 2524 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔

دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی  قیمت میں 2300 روپے کا اضافہ ہونے سے قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 2 لاکھ 64 ہزار روپے فی تولہ پر پہنچ گئی۔

فی تولہ سونا 2 ہزار روپے سستا ، قیمت 2 لاکھ ، ساڑھے 61 ہزار ہو گئی

اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت میں 1972 روپے اضافہ ہونے سے نئی قیمت 2 لاکھ 26 ہزار 337 روپے ہو گئی ہےے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More