اسلام آباد کے بجلی صارفین کیلئے 14 روپے فی یونٹ کا ریلیف ختم

ہم نیوز  |  Sep 11, 2024

اسلام آباد کے بجلی صارفین 14 روپے فی یونٹ ریلیف سے محروم ہو گئے۔ آئی ایم ایف کے دباؤ پر پنجاب حکومت کی جانب سے اسلام آباد کے صارفین کے لئے ریلیف ختم کر دیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے اعلامیہ جاری کردیا، جس کے مطابق اسلام آباد کے صارفین کو ماہ ستمبر میں ریلیف نہیں ملے گا، بلنگ سافٹ ویئر میں تبدیلی کے لیے بھی احکامات جاری کر دیے گئے۔

رولز میں ترامیم، فیملی پنشن کی مدت 10 سال مقرر، آرمڈ فورسز کے شہداء کی فیملی کیلئے خصوصی پنشن

آئیسکو کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی علاقے کے صارفین کو ماہ ستمبر کے بجلی بل یکم جولائی کے نرخوں کے مطابق جاری کئے جائیں گے۔پاکستان مسلم لیگ کی رہنما مریم اورنگزیب نے اس بات کی تصدیق موقر انگریزی اخبار کو دیے گئے اپنے بیان میں بھی کی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More