پارلیمنٹ کو اندر سے گرفتار کرنا مناسب نہیں ، شیخ رشید

ہم نیوز  |  Sep 10, 2024

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے تحریک انصاف کے رہنمائوں کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے اندر سے ارکان کو گرفتار کرنا نامناسب ہے۔

اسلام آباد کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ 20 ستمبر تک انتظار کریں، دیکھیں آسمان کیسے کیسے رنگ بدلے گا۔

ٹیکنوکریٹس کے انٹرویوز شروع ہو چکے ، 20 ستمبر تک نئی حکومت آ سکتی ہے ، شیخ رشید

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی گرفتاریاں جاری ہیں، پارلیمنٹ ہاؤس سے تمام پی ٹی آئی ارکان کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ‏سنی اتحاد کونسل کے صاحبزادہ حامد رضا کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ گرفتاری سے قبل پارلیمنٹ ہاؤس کی لائٹوں کو بند کر دیا گیا تھا جس کے بعد اہلکار پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر داخل ہوئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More