محکمہ موسمیات کا جدید سرویلنس ریڈار خریدنے کا فیصلہ

ہم نیوز  |  Sep 10, 2024

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے بہتر اور بر وقت موسمی پیشگوئی کے لیے جدید سرویلنس ریڈار خریدنے کا فیصلہ کر لیا۔

ڈائریکٹر جنرل محکمہ موسمیات مہر صاحبزاد خان کے مطابق خیبرپختونخوا کے شہروں چراٹ، ڈیرہ اسماعیل خان میں 2، بلوچستان کے شہروں کوئٹہ، گوادر میں 2 جبکہ پنجاب کے شہر لاہور میں ایک ریڈار نصب ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں پہلے ہی سے جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ ریڈار اسٹیشن موجود ہے۔ موسمیاتی تبدیلیوں سے بروقت آگاہی، درست تجزیے کے لیے آٹومیٹک ویدر اسٹیشنز انتہائی معاون ثابت ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: صدر اور وزیراعظم کی تعلیمی قابلیت کم سے کم گریجویشن ہو، آئینی ترمیمی بل پیش

مہر صاحبزاد خان نے کہا کہ محکمہ موسمیات کے جدید آلات ورلڈ بینک کے تعاون سے نصب کیے جائیں گے۔ مقامی انجینئرز کے علاوہ غیرملکی ماہرین منصوبے کی تکمیل میں معاونت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ جدید آلات سے مزین موسمیاتی نظام کا منصوبہ 3 سال میں مکمل ہو گا۔ اس منصوبے پر 14 ارب روپے پاکستانی جبکہ 5 کروڑ ڈالرز کی لاگت آئے گی۔

ڈائریکٹر جنرل محکمہ موسمیات نے کہا کہ ڈی جی محکمہ موسمیات آٹومیٹک ویدر اسٹیشنز سے موسمیاتی صورتحال کی مانیٹرنگ مزید بہتر انداز میں ہو سکے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More