پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر سے گرفتار

اردو نیوز  |  Sep 09, 2024

اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر سے گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس نے شیر افضل مروت کو پیر کی رات کو اس وقت گرفتار کر لیا جب وہ قومی اسمبلی کے اجلاس کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس سے باہر آرہے تھے۔

 جب شیر افضل مروت اپنی گاڑی میں پارلیمنٹ ہاؤس سے باہر آئے تو پولیس نے ان گاڑی کو گھیر لیا۔ اس موقع پر شیر افضل مروت کے سٹاف اور پی ٹی آئی کارکنوں کی پولیس سے ہاتھا پائی پائی بھی ہوئی۔

تاہم پولیس شیر افضل مروت کو گرفتار کرکے وہاں سے لے گئی۔ ابھی تک یہ واضح نہیں کہ شیرافضل مروت کو کس کیس یا الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ 

مقامی میڈیا کے مطابق پی ٹی آئی کے مزید رہنماؤں کی گرفتاری کا امکان ہے۔

 

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More