تحریک انصاف کا جلسہ ، اسلام آباد کے داخلی راستے بند ، شہریوں کو شدید مشکلات

ہم نیوز  |  Sep 08, 2024

 پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کے باعث اسلام آباد کے داخلی راستے بند کر دیئے گئے۔

سنگجانی کے مقام پر کنٹینر رکھ کر جی ٹی روڈ کو دونوں اطراف سے ٹریفک کیلیے بند کر دیا گیا ، ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر سکیورٹی ریڈ الرٹ کر دی گئی ہے، امن وعامہ کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے مختلف مقامات پر کنٹینرز پہنچا دیے گئے ہیں۔

عمر ایوب مستعفی ، سلمان اکرم راجہ تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری نامزد

ریڈ زون کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو کنٹینرز کی مدد سے بند کیا گیا ہے، ریڈ زون میں داخلے کے لیے متعلقہ افراد کو مارگلہ روڈ کے راستے سے جانے کی اجازت ہو گی۔

موٹر وے 26 نمبر چونگی پر داخلی راستے بند کر دیئے گئے ہیں، اس کے علاوہ ایکسپریس وے کھنہ پل اور مری روڈ کو فیض آباد کے مقام پر کنٹینر لگا کر بند کیا گیا ہے، روات ٹی چوک سے راولپنڈی آنے والے راستے بھی بند ہیں۔

نواز شریف اور مریم نواز نے تحریک انصاف کیساتھ مذاکرات کی مخالفت کر دی

علاوہ ازیں خیبر پختونخوا اور پنجاب کے بارڈر اٹک خورد پولیس چیک پوسٹ پر کنٹینرز پہنچا دیے گئے ہیں ، راستوں کی بندش کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ، خصوصاً صبح دفاتر جانے والے شہری خوار ہوتے رہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More