عمر ایوب مستعفی ، سلمان اکرم راجہ تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری نامزد

ہم نیوز  |  Sep 07, 2024

تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری عمر ایوب نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ، ان کی جگہ سلمان اکرم راجہ کو سیکرٹری جنرل نامزد کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے پارٹی کے پارلیمانی اور عملی سیاسی امور کو الگ کر دیا، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور سینیٹر شبلی فراز پارلیمانی ٹیم کو لیڈ کریں گے جبکہ سلمان اکرم راجہ بطور پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

بانی پی ٹی آئی کا نائب کپتان ، یہ لوگ میرے باہر آنے سے ڈرتے ہیں ، شاہ محمود قریشی

اس کے علاوہ رؤف حسن کی سربراہی میں تھینک ٹینک تشکیل دیا جائے گا، رؤف حسن حکومتی کارکردگی پر وائٹ پیپر کا اجراء اور انتخابی معاملات بھی دیکھیں گے۔

دریں آثنا عمر ایوب نے کہا ہے کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے 4 ستمبر کو استعفیٰ منظور کر لیا تھا، 22 جون کو استعفیٰ دیا جو قبول نہیں کیا گیا۔

سپریم کورٹ فیصلے کی مطابق توشہ خانہ 2، القادر ٹرسٹ کیس ختم ہیں، بیرسٹر گوہر

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا ورکر بن کر کام کرتا رہوں گا، کارکن اسلام آباد جلسے کو کامیابی سے ہمکنار کریں۔

دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ سلمان اکرم راجہ کے بطور سیکرٹری جنرل نامزدگی کا علم نہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More