پاک فضائیہ کی جرات اور پیشہ ورانہ مہارت کی قابل فخر تاریخ ہے ، ایئر چیف مارشل

ہم نیوز  |  Sep 07, 2024

ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ جرات اور پیشہ ورانہ مہارت کی قابل فخر تاریخ کی امین ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملک بھر میں پی اے ایف کے تمام بیسز پر یوم شہداء منایا گیا۔ اس موقع پر 1965ء اور 1971ء کی جنگوں کے شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

ملک کیلئے جان دینے والے بلاشبہ عزت و تکریم کے مستحق ہیں، آئی ایس پی آر

ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں یومِ شہداء کی مناسبت سے تقریب ہوئی ، تقریب کے مہمان خصوصی ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا کہ  ہم اپنے ہیروز کے شکر گزار ہیں کہ وہ ہماری آنے والی نسلوں کے لیے قربانی کی اعلیٰ مثال قائم کر رہے ہیں۔

ایئر چیف نے کہا کہ ہم ان ہیروز کو دل کی گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کرتے ہیں، جنہوں نے وطن کے لیے لازوال قربانیاں دیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More