پاک فضائیہ کے جوانوں نے اپنی بہادری سے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا، وزیراعظم

ہم نیوز  |  Sep 07, 2024

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاک فضائیہ کے جوانوں نے اپنی بہادری سے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا۔

یوم فضائیہ کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ 7 ستمبر 1965 کے دن پاک فضا ئیہ کے شاہینوں نے جرات، بہادری، شجاعت کی تاریخ رقم کی۔

ملک بھر میں یوم فضائیہ انتہائی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

عددی تعداد میں کم ہونے کے باوجود پا ک فضائیہ کے بہادر جوانوں نے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ ایم ایم عالم نے ایک منٹ کے اندر دشمن کے 5 طیارے تباہ کر کے دشمن کے غرور کو خاک میں ملا دیا تھا۔

پوری قوم کو پا ک فضائیہ پر فخر ہے، وطن کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک فضائیہ کے شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More