کینیا کے اسکول میں آگ لگنے سے 17 کمسن طالب علم ہلاک

ہم نیوز  |  Sep 07, 2024

نیروبی: وسطی کینیا میں پرائمری بورڈنگ اسکول میں آگ لگنے سے 17 کمسن طلبہ ہلاک اور 13 شدید زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسکول میں آگ لگنے سے 14 طالب علم زخمی ہوئے تھے۔ جنہیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ایک طالب علم دوران علاج دم توڑ گیا۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ نیری کاؤنٹی میں ہل سائیڈ اینڈ اراشا اکیڈمی اسکول میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ شدید جھلسنے کی وجہ سے بیشتر طلبہ کی شناخت کرنے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: برج خلیفہ کے بعد دنیا کی دوسری بلند ترین عمارت کی تعمیر بھی دبئی میں ہوگی

کینیا کے صدر ولیم روٹو نے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے معاملے کی مکمل تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More