انٹرا پارٹی انتخابات کیس، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی درخواستیں مسترد کردیں

ہم نیوز  |  Sep 06, 2024

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق تحریک انصاف کی درخواستیں مسترد کر دیں۔

انٹرا پارٹی الیکشن کیس سے متعلق الیکشن کمیشن کے ممبران نثار درانی، شاہ محمد جتوئی اور جسٹس اکرام اللّٰہ پر مشتمل 3 رکنی بینچ نے تحریری فیصلہ سنایا اور اپنے دستخطوں سے جاری کیا۔

سماعت کے دوران تحریک اںصاف کی طرف سے درخواست کی گئی کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو کہا جائے کہ ہماری فائلز اور کمپیوٹر واپس کیے جائیں۔ ہماری چیزیں ایف آئی اے اور پولیس لے گئی تھی۔

پی ٹی آئی اور ن لیگ کے حامیوں میں شادی مشکل، 44 فیصد پاکستانیوں کی رائے

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More