یوم دفاع ، مزار قائد اور مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب

ہم نیوز  |  Sep 06, 2024

یوم دفاع کے موقع پر کراچی میں بانی پاکستان کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔

پاکستان ائیرفورس اکیڈمی اصغرخان کے چاق وچوبند دستہ نے مزارقائد پرگارڈزکے فرائض سنبھال لیے، ائیرآفیسر کمانڈنگ،ائیر وائس مارشل شہریارخان تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

ائیروائس مارشل شہریارخان نے پریڈ کا معائنہ کیا اور بابائے قوم کے مزارپرپھولوں کی چادرچڑھائی اور دعا کی۔

پاکستانی قوم اور مسلح افواج کا عزم ناقابل تسخیر ہے، آرمی چیف کا خصوصی پیغام

مزارقائد پرپاک فضائیہ کے 74 کیڈٹس پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے لیے تعینات ہوں گے،جس میں 61 مرد اور13 خواتین کیڈٹس شامل ہیں۔

یوم دفاع کے موقع پر لاہور میں مزار اقبال پرگارڈزکی تبدیلی کی تقریب منعقد ہوئی، اس تقریب میں کورکمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔

کورکمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا نے مزار اقبال پر فاتحہ خوانی کی ور پھول رکھے،انہوں نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی درج کیے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More