ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ

ہم نیوز  |  Sep 06, 2024

زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران زر مبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اسٹیٹ بینک نے نئے نوٹوں کے ڈیزائن شارٹ لسٹ کر لیے

اضافے کے بعد زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 9 ارب 43 کروڑ 68 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 30 کروڑ 31 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

اس طرح 30 اگست کو زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کا حجم 14 ارب 73 کروڑ 99 لاکھ ڈالر تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More