پنجاب سمیت ملک کے مختلف حصوں میں بارش کا امکان

ہم نیوز  |  Sep 06, 2024

اسلام آباد: پنجاب سمیت ملک کے مختلف حصوں میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کر دی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کو وفاقی دارالحکومت اور گردو نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، مردان، پشاور، کرم، کوہاٹ، کرک، لکی مروت اور ڈیرہ اسماعیل خان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 8 ستمبر کو کارکنان ثابت کریں گے کہ ہم غیرت مند کارکن ہیں، علی محمد خان

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔ تاہم مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، تلہ گنگ، میانوالی، منڈی بہاؤالدین، نارووال، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد، لاہور، شیخو پورہ، اوکا ڑہ اور سرگودھا میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان  ظاہر کیا گیا ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ تاہم کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More