مختلف خرابیوں کے باعث کمپنیوں نے 78 ہزار گاڑیاں واپس منگوا لیں

ہم نیوز  |  Sep 06, 2024

سیول: جنوبی کوریا میں 3 ملکی اور غیر ملکی گاڑی ساز اداروں نے مختلف خرابیوں کی بنا پر تقریباً 78 ہزار گاڑیوں کو رضاکارانہ طور پر واپس منگوالیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق وزارت اراضی، بنیادی ڈھانچہ اور ٹرانسپورٹ کے مطابق بی ایم ڈبلیو کوریا نے بی ایم ڈبلیو 520 آئی سمیت 62 مختلف ماڈلز کی 68 ہزار 428 گاڑیاں واپس منگوائی ہیں۔

ان گاڑیوں کے انٹیگریٹڈ بریکنگ سسٹم میں نقائص پائے گئے تھے۔ والوو ٹرکوں نے ایف ایچ ٹریکٹر سمیت 4 ماڈلز کے 6 ہزار 998 یونٹس واپس منگوائے ہیں۔

گاڑیوں میں ویری ایبل ایکسل کنٹرول سسٹم کے ڈیزائن کی خرابی نشاندہی کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: یوٹیلٹی اسٹورز میں گھی، آئل، چائے سمیت 800 اشیاء کی قیمتوں میں کمی

ہونڈائی موٹر ناقص کلچ پیڈل کی وجہ جینیسس کوپ کے 2 ہزاور 792 یونٹس واپس بلائے ہیں جن کی مرمت کی جائے گی۔ گاڑیوں مالکان ناقص پرزوں کی مفت تبدیلی کے لئے خدمت مراکز کا دورہ کرسکتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More