وزیراعظم کی فری لانسرز کی ترقی کیلیے گوگل سے منصوبہ پیش کرنے کی خواہش کا اظہار

ہم نیوز  |  Sep 05, 2024

وزیراعظم شہباز شریف نے معروف ٹیکنالوجی کمپنی گوگل سے فری لانسرز اور چھوٹی صنعتوں کی ترقی کیلیے منصوبہ پیش کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے روشن مستقبل کیلیے ہمیں زراعت اور معدنیات کے بجائے چھوٹی صنعتوں اور فری لانسرز کو خدمات فراہم کرنا ہوں گی۔

اسلام آباد میں منعقدہ ا ے گوگل فار پاکستان آگے بڑھو کے نام سے تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم نے معروف ٹیکنالوجی کمپنی کو پیش کش کی کہ وہ فری لانسنگ اور ایس ایم ایز کے حوالے سے اپنے آئیڈیاز پیش کریں تو ہم ایسے اقدامات کو نہ صرف خوش آمدید کہیں گے بلکہ ان پر کام بھی کریں گے۔

سیلابی ریلے میں پھنسے لوگوں کو بچانے والے محب اللہ کی وزیراعظم سے ملاقات، 25 لاکھ انعام

انہوں نے کہا کہ گوگل کی پاکستان سمیت دنیا بھر میں خدمات لائق تحسین ہیں، یقینا اس کامیابی تک پہنچنے میں ایک لمبا صرف طے کرنا پڑا ہوگا، حقیقت یہ ہے کہ صبر اور استقامت سے ہی کامیابی ملتی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ نوجوانوں کی تعلیم و تربیت اور انہیں بااختیار بنانے کیلیے وسائل فراہم کرنا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ملک میں چھوٹی صنعتوں اور فری لانسنگ کی ترقی کیلیے فریم ورک تیار کرنا ہوگا تاکہ نوجوان برسر روزگار ہوں اور اچھی آمدن حاصل کرسکیں، اگر گوگل اس حوالے سے کوئی منصوبہ لے کر آتا ہے تو ہم اسے خوش آمدید کہیں گے۔

فیض حمید فوج کا اندرونی معاملہ ہے، بیرسٹر گوہر

وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہم پاکستان کے روشن مستقبل کیلیے آپ کے ساتھ بیٹھ کر منصوبے پر بات کرنے کیلیے تیار ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More