8 فروری کا سونامی اب 8 ستمبر تک پہنچ چکا ہے، علیمہ خان

ہم نیوز  |  Sep 05, 2024

بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ ہم 8ستمبر کے جلسے میں بھرپور شرکت کریں گے،8فروری کا ہی سونامی ہے جو 8 ستمبر تک پہنچ چکا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ مہینے بدل گئے ہیں لیکن ایک ہی وقت آگیا ہے، فروری شروعات تھی اب اگلا مرحلہ آگیا ہے، ہم 8 ستمبر کو اپنے حق کیلئے کھڑے ہوں گے، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے سب اپنے حق کیلئے نکلیں۔

فیض حمید فوج کا اندرونی معاملہ ہے، بیرسٹر گوہر

انہوں نے کہا کہ ملک مزید مشکلات میں جانے والا ہے، یہ اپنا لائف سٹائل ختم نہیں کر رہے، ہم نے ان کے لائف سٹائل کا خرچہ برداشت کرنا ہے؟ تمام خواتین نے 8 ستمبر کو ضرور نکلنا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More