حکومت کا بلوچستان میں سیکورٹی فورسز کو خصوصی اختیارات دینے کا فیصلہ

ہم نیوز  |  Sep 05, 2024

وفاقی حکومت نے بلوچستان میں سکیورٹی صورتحال کے تناظر میں پاک فوج، سول آرمڈ فورسز کو خصوصی اختیارات دینے کا فیصلہ کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کابینہ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کے بلوچستان میں سکیورٹی صورتحال کے تناظر میں اہم فیصلے کیے، سکیورٹی فورسز دہشتگردی کے شبے میں کسی بھی مشکوک شخص کو قبل از وقت حراست میں لے سکے گی، وفاقی کابینہ نے انسداد دہشتگردی ایکٹ1997 میں ترمیم کرنے کی منظوری دے دی۔

ایم پاکس کے تین مریض صحت یاب، ٹیسٹ منفی آگیا

ذرائع نے بتایا کہ انسداددہشتگردی ایکٹ1997میں سیکشن ڈبل ون ڈبل ای کی ترمیم کیلئے قانون سازی ہوگی، سکیورٹی فورسز کو دہشت گردی کیخلاف مزید موثر آپریشن کیلئے قانونی تحفظ ملے گا، خفیہ اداروں، قانون نافذ کرنے والے اداروں پر مشتمل مشترکہ تحقیقاتی ٹیمیں تشکیل دی جاسکیں گی۔

کابینہ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ جے آئی ٹیز جامع تحقیقات کریں گی اور دہشتگردوں کے بارے میں معلومات اکٹھی کریں گی، قومی سلامتی کیلئے خطرات کے حامل افراد کو حراست میں لیا جاسکے گا، دہشت گرد سرگرمیوں کے شبے میں مشتبہ افراد کو قبل از وقت حراست میں لیاجاسکے گا۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More