خطے میں سٹریٹجک استحکام کیلئے ہماری مسلح افواج کا کردار کلیدی ہے،وزیر اعظم

ہم نیوز  |  Sep 05, 2024

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے راولپنڈی میں آرمی وار گیمز کی اختتامی تقریب میں شرکت کی اور کہا کہ خطے میں سٹریٹجک استحکام کیلئے ہماری مسلح افواج کا کردار کلیدی ہے۔

آئی ایس پی آر نے وزیراعظم شہباز شریف کو اختتام پذیر ہونے والے وار گیمز اور آپریشنل تیاریوں پر جامع بریفنگ دی گئی، وزیراعظم کا پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

کے الیکٹر ک ظلم بند کرے، عوام 18،18گھنٹے کی لوڈشیڈنگ برداشت کررہے ہیں، فاروق ستار

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق وزیر دفاع، وزیر خزانہ، وزیر اطلاعات، آرمی چیف اور سینئر فوجی حکام نے بھی تقریب میں شرکت کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق وزیر اعظم نے خطے میں سٹریٹجک استحکام برقرار رکھنے کیلئے مسلح افواج کے کردار کا اعتراف کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق عسکری قیادت نے ملکی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی ہر قیمت پر تحفظ کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔

عسکری قیادت کا کہنا تھا کہ پاک فوج موجودہ سکیورٹی چیلنجز سے مکمل طور پر آگاہ ہے، اس موقع پر پاکستان کیخلاف کسی بھی قسم کے جارحانہ عزائم ناکام بنانے کیلئے صلاحیت بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

فیض حمید فوج کا اندرونی معاملہ ہے، بیرسٹر گوہر

وزیراعظم شہباز شریف نے خطے میں سٹریٹجک استحکام برقرار رکھنے کیلئے مسلح افواج کے کردار کا اعتراف کیا، انہوں نے کہا کہ خطے میں سٹریٹجک استحکام برقرار رکھنے میں ہماری مسلح افواج کا کردار کلیدی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More