تکنیکی مسائل کے باعث ایئر انڈیا کے طیارے کی ماسکو میں احتیاطی لینڈنگ

اردو نیوز  |  Sep 05, 2024

انڈیا سے برطانیہ جانے والی ایئر انڈیا کی پرواز کو ماسکو میں تکنیکی وجوہات کے باعث احتیاطی لینڈگ کرنا پڑی ہے۔ 

برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق بدھ کے روز ایئر انڈیا کا طیارہ بوئنگ 787-800 نئی دہلی سے برمنگھم کے لیے جا رہا تھا جب دوران پرواز طیارے کو تکنیکی مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔ 

طیارے میں 258 مسافر اور 17 کریو ممبرز سو رہے تھے، اور کسی ایمرجنسی صورتحال سے بچنے کے لیے طیارے کو بحفاظت روس کے شہر ماسکو کے شیریمٹیوو ایئرپورٹ پر لینڈ کروا دیا گیا۔ 

احتیاطی لینڈنگ کے بعد پرواز کی روانگی کا شیڈول ماسکو کے وقت کے مطابق رات 9 بج کر 35 منٹ رکھا گیا۔ 

اس سے قبل جولائی میں دہلی سے سین فرانسیسکو جانے والے ایئر انڈیا کے طیارے میں کارگو ہولڈ میں مسائل سامنے آئے تھے جس کے بعد طیارے کو روس کے علاقے سائبیریا میں احتیاطی لینڈنگ کرنا پڑی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More