گرفتاری سے بچنے کیلئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

ہم نیوز  |  Sep 05, 2024

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے عدالتی احکامات پر گرفتاری سے بچنے کے لیے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔

گزشتہ روز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کی جج شائستہ خان کنڈی نے اسلحہ و شراب برآمدگی کیس میں مسلسل غیر حاضری پر علی امین گنڈا پور کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

سیشن کورٹ نے ایس ایچ او بہارہ کہو کو حکم دیتے ہوئے وزیراعلیٰ کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا کہا تھا۔ عدالتی احکامات کے باوجود علی امین گنڈا پور کو آج عدالت میں پیش نہ کیا جا سکا۔

وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور اکثریت کھو چکے ، اعتماد کا ووٹ لیں ، گورنر خیبر پختونخوا

اس حوالے سے علی امین گنڈاپور نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے فیصلے کے خلاف راہداری ریمانڈ کے لیے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔ وزیراعلیٰ گنڈاپور نے جوڈیشل مجسٹریٹ کےآرڈر کے خلاف سیشن عدالت اسلام آباد سے بھی رجوع کیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More