یوٹیوب کا نیا فیچر، والدین کا بچوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھنا ممکن

ہم نیوز  |  Sep 05, 2024

ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے والدین کے لیے ایک ایسا فیچر متعارف کرایا ہے جس کے تحت وہ اپنے یوٹیوب استعمال کرنے والے بچوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھ سکیں گے۔

یوٹیوب کی طرف سے فیملی سینٹرل ورلڈ وائڈ نامی فیچر متعارف کروایا گیا ہے جو والدین اور بچوں کے درمیان بہتر ماحول پیدا کرنے کے لیے ڈیزائن ہے۔ جس سے والدین کو اس بات پر نظر رکھنے میں مدد ملے گی کہ آیا ان کے بچے ویڈیو پلیٹ فارم پر کیا کچھ کر رہے ہیں۔

ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم نے بتایا ہے کہ والدین اپنے یوٹیوب اکاؤنٹس کو فیملی سینٹر آپشن میں جا کر اپنے نوعمر کے اکاؤنٹ سے لنک کر سکتے ہیں۔ اس فیچر کے ذریعے والدین اپنے بچوں کے یوٹیوب کی سرگرمی دیکھ سکیں گے۔

کرسٹیانو رونالڈو کا یوٹیوب چینل گینیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ والدین یہ بات جان سکیں گے کہ بچوں نے کتنی ویڈیوز اپ لوڈ کیں، کن چینلز کو سبسکرائب کیا ہے اور وہ ویڈیوز پر کیا کمنٹس پوسٹ کر رہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More