خیبرپختونخوا، طلبہ کو زمین پر بٹھا کر پڑھانے والے 3 اسکولوں کے اساتذہ معطل

ہم نیوز  |  Sep 05, 2024

پشاور میں فنڈز کی موجودگی کے باوجود طلبہ کو زمین پر بٹھا کر پڑھانے والے 3 اسکولوں کے اساتذہ کو معطل کردیا گیا، تحقیقات شروع کردی گئی۔

چھٹیوں کے اختتام کے بعد اسکول کھلتے ہی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر(ڈی ای او) پشاور طلبہ کو اسکولوں میں دی جانے والی سہولیات کے حوالے سے متحرک ہو گئے۔

اس دوران ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پشاور نے کارروائی کرتے ہوئے طلبہ کو سہولیات کی عدم فراہمی پر 3 اسکولوں کے اساتذہ معطل کردیے۔

محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے ای ٹرانسفر پالیسی نافذ کر دی

ڈی ای او پشاور کا کہنا تھا کہ فنڈز کی موجودگی کے باوجود طلبہ کو زمین پر بٹھا کر پڑھایا جارہا تھا، اسکول کے پی سی ٹی فنڈ میں 50 ہزار روپے موجود ہیں تو چٹائی یا دری پر طلبا کو کیوں نہیں بٹھایا۔

اعلامیے کے مطابق گورنمنٹ پرائمری اسکول نمبر 2، نمبر 3 اور نمبر 5 کے 3 اساتذہ کو معطل کیا گیا ہے،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پشاور نے کہا کہ تعلیمی سال شروع ہوگیا ہے لیکن طلبہ کو اسکولوں میں سہولیات تاحال فراہم نہیں کی گئیں، تمام معطل اساتذہ کے خلاف انکوائری بنا کر تحقیقات شروع کردی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More