اسلام آباد میں بغیر اجازت جلسے پر 3 سال قید ، سینٹ سے بل منظور

ہم نیوز  |  Sep 05, 2024

سینٹ نے اسلام آباد میں پُرامن جلسے جلوس کے انعقاد کا بل منظور کر لیا۔

بل کے مطابق اب اسلام آباد کے کسی بھی علاقے میں حکومتی اجازت کے بغیر جلسہ جلوس نہیں کیا جا سکے گا ، حکومتی اجازت کے بغیر جلسہ جلوس کرنے یا اس میں شامل ہونے والوں کو تین سال تک قید کی سزا ہو سکے گی۔

پارلیمنٹ میں تعاون ، جے یو آئی نے پی ٹی آئی سے سینٹ کی 2 نشتسیں مانگ لیں

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی زیرِ صدارت سینیٹ اجلاس ہوا جس میں اسلام آباد میں مخصوص جگہ پر پُرامن جلسے جلوس کے انعقاد کا بل پیش کیا گیا۔ بل پر شق وار رائے شماری ہوئی جس میں بل کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔

اس موقع پر پی ٹی آئی کے سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ اسلام آباد میں ہمارے جلسے کو روکنے کیلئے یہ قانون بنایا جا رہا ہے ، حکومتی رکن عرفان صدیقی نے کہا کہ اس بل کا کسی جلسے سے کوئی تعلق نہیں۔

ملک میں رجسٹرڈ وی پی اینز کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش

وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ایک جگہ مختص کر دی جائے گی، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ جلسے جلوس کے لیے کوئی ہائیڈ پارک جیسی جگہ بنا دی جائے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More