امن و امان کی صورتحال ، بلوچستان میں پبلک ٹرانسپورٹ صرف دن کے اوقات میں چلانے کا فیصلہ

ہم نیوز  |  Sep 05, 2024

امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر بلوچستان میں پبلک ٹرانسپورٹ کے حوالے سے اہم فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

کوئٹہ میں ایڈیشنل کمشنر کی زیر صدارت پبلک ٹرانسپورٹ کے لیے سکیورٹی سے متعلق اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبے میں پبلک ٹرانسپورٹ کو صرف دن کے اوقات میں چلایا جائے گا۔

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائیاں ، 12 دہشتگرد مارے گئے

حکام کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں دن کے اوقات میں پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کا فیصلہ مسافروں کی حفاظت کے پیش نظر کیا گیا ہے ، اجلاس میں رات کے اوقات میں قافلے کی صورت میں ٹرانسپورٹ چلانے کی تجویز زیر غور آئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بلوچستان میں دہشتگردی کے پے در پے واقعات میں درجنوں افراد جاں بحق ہوئے ، جس میں صرف موسیٰ خیل میں 27 افراد کو گاڑیوں سے اتار کر قتل کیا گیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More