انجلینا جولی کا اپنی بڑھتی عمر کا اعتراف کرتے ہوئے بڑا انکشاف

سچ ٹی وی  |  Sep 05, 2024

ہالی ووڈ اداکارہ پروڈیوسر اور ہدایتکارہ انجلینا جولی نے اپنی بڑھتی ہوئی عمر کا اعتراف کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ وہ خود کو ’بوڑھی عورت‘ کی طرح محسوس کرتی ہیں۔

ٹیلورائڈ فلم فیسٹیول 2024 میں اوپیرا گلوکارہ ماریا کالاس کی زندگی پر بننے والی اپنی نئی فلم’’ ماریہ ‘‘کی سکریننگ کےموقع پر بات چیت کرتے ہوئے انجلینا جولی نے کہا کہ عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ موسیقی میں ان کا ذوق بھی بدل گیا ہے اور اب وہ فنون لطیفہ کے بارے میں ایک مختلف نقطہ نظر رکھتی ہیں اور اس کے مقابلے میں جب وہ کم عمر تھیں۔

اداکارہ انجلینا جولی نے مزید کہا کہ میں 49 سال کی ہوں۔ میں اب ایک بوڑھی عورت کی طرح محسوس کرتی ہوں اور میں اسے قبول کرتی ہوں ۔

آنجہانی اوپیرا گلوکارہ کی زندگی کی جدوجہد بارے بات کرتے ہوئے انجلینا نے کہا کہ ماریہ کالس نے اپنے ‘آرٹ’ کے ذریعے اپنے اندر کے ‘درد’ کا اظہار کیا۔ زیادہ تر لوگ بہت زیادہ درد برداشت کرتے ہیں اور اس کا اتنا زیادہ فن جذبات کی گہرائی کی کھوج کا تھا جس سے وہ جڑنے میں کامیاب رہی تھیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More