سندھ حکومت کا اسسٹنٹ کمشنرز کیلئے 138 لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

ہم نیوز  |  Sep 05, 2024

سندھ حکومت نے اسسٹنٹ کمشنرز کیلئے 138 لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کر لیا۔

سندھ حکومت کی جانب سے ایک ارب 99 کروڑ 18 لاکھ 92 ہزار کی لاگت سے لگژری گاڑیاں خریدی جائیں گی، 138 فور بائی فور ڈبل کیبن خریدی جائیں گی۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے سمری منظور کر لی، سمری 2 ستمبر 2024 کو منظور کی گئی، محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن و کوآرڈی نیشن نے خط ارسال کردیا،

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ایک بار پھر اگلے ہفتے تک موخر

خط سیکریٹری خزانہ فیاض احمد جتوئی کو ارسال کیا گیا، خط سیکشن افسر بجٹ فیض احمد پتافی کے دستخط سے جاری کیا گیا۔

خط میں فوری طور پر رقم محکمہ بورڈ آف ریونیو کے اکاؤنٹ اے 09501 میں منتقل کرنے کی سفارش کی گئی، افسران کیلئے گاڑیاں خریدنے کیلئے رقم مختص کر دی گئی تھی، رقم رواں مالی سال 2024 اور 2025 کے بجٹ میں مختص کر دی گئی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More