مختلف ممالک کی جیلوں میں ہزاروں پاکستانیوں کے قید ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
قومی اسمبلی میں پیش کردہ دستاویز کے مطابق دنیا کے 88 ممالک کی جیلوں میں 20 ہزار پاکستانی قید ہیں ، ان میں سزائے موت کے 68 پاکستانی شامل ہیں جنہیں دہشتگردی، قتل اور منشیات کی اسمگلنگ پر سزائے موت سنائی گئی ہے۔
سری لنکا میں موجود پاکستانی قیدیوں کو 7 روز میں وطن واپس لانے کا فیصلہ
سب سے زیادہ 10 ہزار سے زائد پاکستانی سعودی عرب کی جیلوں میں قید ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر متحدہ عرب امارات میں 5 ہزار 292 پاکستانی سزا کاٹ رہے ہیں۔
اس کے علاوہ ملائیشیا میں 463، برطانیہ 321، عمان میں 578، ترکیہ 387، بحرین 371، یونان میں 598، چین 406، جرمنی 90، عراق 40، امریکا میں 114، سری لنکا 89، اسپین 92، افغانستان 85، جنوبی افریقا 48 اور فرانس میں 286 پاکستانی قید ہیں۔