پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ایک بار پھر اگلے ہفتے تک موخر

ہم نیوز  |  Sep 05, 2024

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ایک بار پھر اگلے ہفتے تک موخر کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور وزیر پارلیمانی امور اعظم نذیر تارڑ کی ملاقات ہوئی جس میں مشترکہ اجلاس جمعرات کو بلانے کا فیصلہ مؤخر کرنے پر تفصیلی مشاورت ہوئی۔

پارلیمنٹ میں تعاون ، جے یو آئی نے پی ٹی آئی سے سینٹ کی 2 نشتسیں مانگ لیں

ذرائع نے بتایا کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس مؤخر کرنے کے فیصلے سے ایوان صدر کو بھی آگاہ کر دیا گیا ، مشترکہ اجلاس سے متعلق ایڈوائس وزیراعظم نے بھجوائی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں متعدد بلز قانون سازی کیلئے پیش ہونا تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More